25 فروری 2019
الحمرا ہال نمبر 1 میں یونیک گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی سالانہ تقریب تقسیم ِ انعامات ہوئی جس میں جناب میاں اسلم اقبال، منسٹر انڈسٹریز پنجاب اور جناب شعیب خان نیازی، چئیرمین نیازی گروپ آف کمپنیز کو بطور ِ مہمانانِ خصوصی مدعو کیا گیا ۔ تقریب میں والدین، طلبا و طالبات، اساتذہ اور دیگر اہم مہمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یونیک گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کی ایگزیکٹیو باڈی میں جناب بابر ریحان زیدی چئیرمین ، جناب ابرار خان نیازی، سی ای او، جناب کرنل سلیم شفیع ڈائیریکٹر ، جناب سید عامر زیدی ڈائیریکٹر ، محترمہ صائقہ حشمت راؤ، ڈائیریکٹر اینڈ پرنسپل، جناب محمدعدیل محمود، ڈائیریکٹر ، اور محترمہ مس ربعیہ احمد وائس ،پرنسپل نے شمولیت کی۔
یونیک گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے کنسلٹینٹ اینڈ ایڈوائزرز میں جناب بیریسٹر پرویز اقبال ملک، سی ای اواے ایم سی پاکستان، جناب میاں وقارالاسلام، پرنسپل کنسلٹینٹ مارول سسٹم، جناب ڈاکٹر سلطان محمود ایم ڈی ایکو کئیر کنسلٹینسی سرویسز اور محترمہ غلام کبریٰ بزنس ڈیویلپمنٹ مینیجر ایکو کئیر کنسلٹینسی سرویسز بھی شامل ہوئے۔
دیگر اہم مہمانوں میں جناب میاں محمد اشفاق، جناب کرنل محمد اعظم خان، جناب امجد سہیل نیازی، سی ای او نیازی گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ سروسیز ،جناب کیپٹن اعجاز، جناب کرنل جہانزیب سی ای او تعلیمی بیٹھک، جناب حاجی مقصود احمد، جناب عید محمد بٹ، جناب شیخ محمد ادریس، جناب حاجی نمائیش علی، جناب سجاد پیرزادہ ، سینئر جرنلسٹ، روزنامہ نوائے وقت نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں پہلی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک کے بچوں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا اور حاضرین سے بے پناہ داد بھی وصول کی۔ بچوں اور بچیوں نے انتھک محنت سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے دہشت گر دی کے خلاف اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے بھی خصوصی ٹیبلو پیش کیا۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اس سے ہونے والے اثرات پر ایک خوصی پروگرام تیار گیا ۔ صحت کی اہمت اجاگر کرنے کےلیے کراٹے پروگرام بھی پیش کیا گیا جس کی بھرپوری حوصلہ افرزائی کی گئی ۔
ماحولیات ، دہشت گردی ، سماجی ایشوز ، کلچرل شوز اور دیگر پروگرامزپیش کرنے والے طلبہ اور طالبات میں مہمانانِ خصوصی جناب میاں اسلم اقبال، منسٹر انڈسٹریز پنجاب اور جناب شعیب خان نیازی، چئیرمین نیازی گروپ آف کمپنیز کی طرف انعامات تقسیم کیے گئے ۔
پروگرام کے آخر میں اساتذہ اور دیگر سٹاف میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے گئے جن کی دن رات محنت کی وجہ سے اتنی خوبصورت تقریب کا اہتمام ممکن ہوا۔