ایکو کیئر کنسلٹنسی سروسزپرائیویٹ لمیٹڈ سالانہ تقریب
25 فروری 2019
ڈیفنس سروسزآفیسر میس، لاہور میں ایکوکیئر کنسلٹنسی سروسز پرایؤیٹ لمیٹڈ کی تیسری سالانہ تقریب منعقد کی گئی۔جس میں کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلطان محمود نے اپنی سابقہ تین سالہ کارکردگی سے سامعین کو آگاہ کیا۔تقریب کا آغاز مہمان خصوصی جناب شعیب خان نیازی صاحب؛ چیئرمین نیازی گروپ آف کمپنیز اور صدربھٹہ خشت اونر ایسوسی ایشن کی آمد پر کیا گیا۔کمپنی کی جانب سے تمام مہمانانِ تقریب کا شاندار استقبال کیا گیا ڈاکٹر سلطان محمود کے ساتھ کمپنی کے نمایاں سٹاف بھی بحثیت میزبان شرکت کی اور آنے والے معزز مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
مس زرافشاں نے کلمہ آغاز ادا کیا اورڈاکٹر سلطان محمود نے معزز مہمانوں کا رسمی تعارف بھی کروایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سرکردہ سربراہان نے شرکت کی جن میں حکومت کے نمائندوں کے علاوہ نجی شعبہ کے اصحاب بھی شامل تھے۔حکومتی افسران میں سے جن اصحاب نے شرکت فرمائی ان میں سے پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جناب طارق نسیم صاحب، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ڈائریکٹر سہیل سلیم صاحب، ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ہارون سیفی صاحب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈپٹی جنرل مینجر جناب عثمان چیمہ صاحب ، پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ایف او جناب سلیم اے شیخ صاحب۔
ایکو کیئر کنسلٹنسی سروسزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب بابر ریحان زیدی صاحب نے دوسرے ڈائریکٹر صاحب ڈاکٹر کامران زیدی صاحب کے ساتھ خصوصی شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی معاونت فرمائی۔
شرکاء تقریب میں ایکوکیئرکے ساتھ مستقلاَ شریک کار یعنی جوائنٹ ونچر بنا کر کام کرنے والی چار کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ان میں فینکس فاؤنڈیشن فاریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ڈاکٹر نور الزمان، رفیق صاحب ، گلوبل انوائرنمنٹ لیبارٹری کی منیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر سمعیہ سیف صاحبہ، کنسٹرکشن اینڈ مکینیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فرخ نصیر صاحب اور گرانٹ تھورنٹن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب شاہد خان صاحب بھی تھے۔
تشریف لانے والے قابل قدر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید صاحب، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ سائنسز پنجاب یونیورسٹی لاہور، گیٹس ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر جناب باقر بلال حسین صاحب، گوادر بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدرپنجاب جناب ابرار خان نیازی صاحب، انوائرنمنٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر جناب ڈاکٹر عاصم محمود صاحب، قرشی انڈسٹریز آف پاکستان کے مینیجر لاہور آفس اور مدیر ماہانہ قومی صحت لاہور جناب محمد احمد سلیمی صاحب اور مارول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو جناب میاں وقار الاسلام صاحب اور بھٹہ خشت اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب مہرعبدالحق صاحب نیز اسی ایسوسی ایشن کے صدر لاہور جناب عبدالسلام صاحب اور گوادر ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈرز کے جناب مرتضیٰ صاحب شامل تھے۔
علاوہ ازیں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل صاحبان جوآجکل نجی شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،نے بھی اس خوبصورت تقریب کو مزید رونق بخشی۔ ان میں کرنل محمد شفیع صاحب جو اس وقت سولر پینلز بنانے والی نمایاں کمپنی “سولرٹیک”کے ڈائریکٹرہیں کے علاوہ ایڈی ڈاس کے جنرل مینجر کر نل جہانزیب نیازی صاحب نمایاں تھے۔
میزبان ایکوکیئر کنسلٹنسی سروسز کے لاہور میں موجود سٹاف نے بھی اس تقریب میں بھر پور حصہ لیا اور انتظامات کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔ تقریب میں موجود سٹاف میں مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلطان محمود کے علاوہ شعبہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی انوائرنمنٹ کے انچارج جناب راؤ عبدالراؤف صاحب نے بھی شرکت کی۔ دیگر سٹاف میں مس غلام کبریٰ مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ، شہزادہ فرخ جاویدبٹ ڈپٹی مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ، مس قرأۃ زہر ہ انوائرنمنٹل انجینیئر، مس زرافشاں علی انوائرنمنٹل سائینٹسٹ ، مس انعم عروج ہائڈرولوجسٹ اور محمد جمیل صاحب فیلڈ کوارڈینیٹر شامل تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر ایکو کیئر جناب ڈاکٹر سلطان محمود نے تمام مہمانانِ گرامی سے مختصر خطاب میں گذشتہ تین برس میں کمپنی کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے اب تک۱۷۴پراجیکٹس میں تقریباََ ۱۵۰سے زائد کلائنٹس کے ساتھ پر اعتمادی اور کامیابی سے کام کیا ہے۔ ان کلائنٹس میں ۱۵بین الاقوامی ادارے بھی شامل ہیں یعنی سٹارم امریکہ ، ایم ڈی ای سی سی یو کے، یو ایس ایڈ، یورپئین یونین، امریکن ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر، ناروے کی کمپنی نوارڈ، ایف اے اورْ یو این ڈی پی اقوام متحدہ، یورپئین ایسوسی ایشن برائے پرورش حیوانات، مک گل یونیورسٹی کینیڈا، جرمن ادارہ جی ٹی زی، وارسا زرعی
یونیورسٹی پولینڈ، یورپئین ایسوسی ایشن برائے نیوکلیائی استعمال زراعت اور چین کی تین کمپنیاں زونرجی، سی ایم ای سی اور ٹی بی ای اے شامل ہیں۔
ای سی سی ایس نے انتہائی مختصر مدت میں ۲۸ حکومتی اداروں ۱۲۲نجی فیکٹریوں اوراداروں کے علاوہ ۶ تھرڈ پارٹی انوائرنمنٹل آڈٹس اور ۳ ریسرچ کے پراجیکٹس بھی کئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کی ایکوکیئر کنسلٹنسی سروسز پرایؤیٹ لمیٹڈ گو کہ ۲۰۰۴سے کام کر رہی ہے اور پہلے ایکوکنسلٹنس نام سے ۲۰۱۵میں سیڈکنسلٹنسی فار انوایرنمنٹ اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ رجسٹر ہوئی مگر بالاآخر جنوری ۲۰۱۶میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن مین سیکشن۲ ۳کی کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴کے تحت فائنل شکل میں آگئی۔ اس کے مزید دو شعبے ماحولیات و سوشل ڈویلپمنٹ کے علاوہ بھی ہیں جن میں فرسٹ ڈائٹ کیئر ریسرچ سنٹر اور ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ بھی ہیں۔ ان دو ڈیپارٹمنٹس کے تحت بھی پچھلے پندرہ برس میں لگ بھگ پچاس سے زائد پراجیکٹس کامیابی سے کئے ہیں۔
کمپنی کے اس تعارف کے بعد مہمانِ خصوصی جناب شعیب خان نیازی صاحب نے مختصر خطاب میں ایکو کیئر کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور ای سی سی ایس کو ڈاکٹر سلطان محمود صاحب کی سربراہی میں اپنا مستقل پارٹنر اور کنسلٹنٹ قرار دیا۔ بعد ازاں جناب شعیب خان نیازی صاحب، پروفیسر ساجد رشید صاحب، کرنل جہانزیب نیازی صاحب، جناب ابرار نیازی صاحب اور جناب شفیع نیازی صاحب نے فرداَ فرداَ مہمانان کو ایکو کیئر کنسلٹنسی سروسز کی طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ اخر میں مہمانان گرامی کو ایک پرتکلف باربی کیو ڈنر کی دعوت سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اسی سی سی ایس کے نوجوان بلال کا خاص شکریہ ادا کیا گیا جس نے فوٹوگرافر کی خدمات سرانجام دی۔
اختتامی کلمات ای سی سی ایس کے روح رواں اور لائف ٹائم کنسلٹنٹ جناب میاں وقار الاسلام نے ادا کئے اور اپنے مخصوص انداز میں اپنی دس سالہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے آئیندہ کے لئے ترقی و خوشحالی کی دعا فرمائی۔دورانِ تقریب مہمانان نا صرف آپس میں گھل مل کے گفتگو کرتے رہے بلکہ مستقبل میں اکٹھے کام کرنے کے عزم کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری کارڈو غیرہ بھی شیئر کرتے رہے ۔ تقریباََ سبھی مہمانوں نے آج کے اس تقریب کو پروقار، کارآمد اور عظیم شخصیات کا اجتماع قرار دیا اور بعد ازاں ایم ڈی صاحب کو فون، سوشل میڈیا اور ذاتی ملاقات میں تہنیتی انداز میں خراج تحسین پیش کی۔نیز ڈی سوم کے کھانے کے معیار کی بھی بھر پور تعریف کی۔ یہ تقریب رات تقریباََ دس بجے اختتام پذیر ہوئی۔یو ں ایک خوشگوار شام اپنے اختتام کو پہنچی۔