سرائیکی کلچرل ڈے ملتان 6مارچ کو وسیب کے واسی ہر سال سرائیکی اجرک ڈے کو قومی تہوار کے طور پر مناتے ہیں اور پوری دنیا کو محبت اور امن کا پیغام بھیجتے ہیں ۔اجرک کا لفظ عربی لفظ ’’ازرق‘‘ سے نکلا ہے ۔جس کے معنی ہیں نیلا رنگ ۔سندھیوں نے بھی سندھی اجرک کی تاریخ اس طرح بیان کی ہے کہ جب عرب افواج علاقے میں داخل ہوئی تو مقامی باشندوں نے نیلی چادریں اوڑھی ہوئی تھیں اور وہ ان چادروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کی زبان سے بے ساختہ ازرق ، ازرق کے الفاظ ادا ہوئے ۔پھر ’’’ز‘‘ کا حرف ’’ج‘‘ میں تبدیل ہوا اور یہ اجرک کہلائی جانے لگی ۔ گذشتہ روز 17 مارچ 2021 کو ملتان میں سرائیکی کلچرل ڈے کا اہتمام کیا گیا، پروگرام میں مقامی مہمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے بھی مہمانوں کو مدعو کیا گیا جن میں لاہور سے معروف شاعر اور ادیب جناب میاں وقارالاسلام، پرنسپل کنسلٹینٹ مارول سسٹم، فاؤنڈر وقارِ پاکستان، سیالکوٹ سے معروف شاعر اور ادیب جناب سہیل رضا ڈوڈھی، سیکٹری پی ایچ ایم اے، ملتان سے محمد ذوالقرنین مغل، ڈائیریکٹر جرنل، ایکمے انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی پروفیشنل، اور ملتان ہی سے معروف شاعر و کیلیگرافر جناب محمد مختار علی، مینیجنگ ڈائیریکٹر کیلیگرافرز آن لائن شامل تھے۔ پروگرام کا مقصد مقامی کلچر، خاص طور پر سرائیکی کلچر کو فروغ دینا تھا، پروگرام میں سرائیکی شاعری کی نشست بھی ہوئی، اور سرائیکی لوگ گیت اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا، ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان موسیقار جناب حمزہ عارف جنجوعہ نے مشہور لوگ گیت سنا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ پروگرام میں سرائیکی کلچرل ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کو مقامی اجرک بھی پیش کی گئی۔ مہمانوں نے پروگرام میں گرم جوشی سے حصہ لیا اور سرائیکی موسیقی اور سرائیکی شاعری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور پروگرام کی حوصلہ افزائی اور تعریف بھی کی اور اس طرح کے پروگرامز کو جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔ پاکستان سے اور پاکستان سے باہر مقیم سرائیکی کلچر سے تعلق رکھنے والے اور سرائیکی کلچر سے محبت رکھنے والے بہت سے دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ خاص طور پر، اسلام آباد سے معروف شاعرہ اور ادیبہ ڈاکٹر شہناز مزمل، چئیر پرسن ادب سرائے ، لاہور سے معروف کالم نگار اور ادیب ڈاکٹر سلطان محمود، ایم ڈی ایکوکئیر ، اور سعودی عرب سے جناب ڈاکٹر ندیم اختر، سی ای او سائی سینس اور دیگر نے سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی اور سرائیکی کلچر سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر میزبانوں نے مہمانوں کی تشریف آوری اور ان کی بھرپور شراکت کا شکریہ ادا کیا