پریس ریلیز
گوادر بلڈرز اینڈ ڈولپرز اسوسی ایشن نارتھرن زون کا ایک بھر پور اجلاس  لاھور میں  ھوا جس میں پنجاب ،اسلام آباد اور  کے پی کے سے عہدہ داروں اور ممبران نے  شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت پنجاب کے  صدر ابرار  خان نیازی نے کی  ۔ مہمان خصوصی چیرمین احمد اقبال بلوچ  ،جو بطور خاص کراچی سے تشریف  لاے  تھے ، تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ گوادار ماسٹر پلان میں تاخیر بلڈرز      و    ڈیویلپرز ،ریل سٹیٹ ڈیلرز اور عامتہ الناس میں بے چینی پیدا کررھی ھے لحاظہ اس کو فوری طور پر   پبلک کیا جائے۔ انہوں نے سی پیک اور گوادر کے منصوبوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا ۔ جناب احمد اقبال  بلوچ نے بلڈرز کے مسائل کے حل اور نئے ماسٹر پلان کے سلسلہ میں اسوسی ایشن کو اعتماد میں لینے پر زور دیا۔ عہدہ داران نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ، چیف سیکریٹری بلوچستان اور ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اپیل کی ھے کہ وہ اس سلسلہ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کے تحفضات دور کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ھو ئے سیکریٹری جنرل باسط محمود نے عہداروں پر اتحاد و یگانت اور آپس کے رابطوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ ابرار خان نیازی، صدر و میزبان نے تمام ممبران بالخصوص چئیرمین احمد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ھوئے پنجاب اور نارتھ کے ممبران کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ طارق منیر ،سیکریٹری فنانس ،  باقر  بلال حسین، میڈیا سیکریٹری و سپوکس پرسن اور اسلام اآباد کے صدر شماز عثمان نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ا   یگزیکٹیو ممبر اطہر محمود ، اسلام آباد کے نائب صدر آصف  جانی اور ریل سٹیٹس سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
باقر بلال حسین
سیکریٹری انفارمیشن/ سپوکس پرسن
مورخہ27  فروری ۲۰۱۹