اظہار فن سے اظہار محبت اور تشکر تک
تحریر: میاں وقارالاسلام
کیا عجب ہو یہی پیرایۂ سادہ مختار !!!
تیرے لکھے ہوئے الفاظ کو زندہ کر دے
وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ کے فاؤنڈنگ ممبرز اور سینئر ایڈوائزری کمیٹی اور تمام ایسوسی ایٹس کی طرف سے بین القوامی شہرت یافتہ ماہر کیلی گرافر اور شاعر محترم جناب محمد مختار علی صاحب کے من پاروں، ان کی علم و ادب سے دلچسپی اور ان کی محبت کو بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے۔ اس بے مثال تعاون کو تمام سینئز اور جونیئر ممبرز بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ نہ صرف انہوں نے انتہائی کم وقت میں پہلے 10 فن پارے تیار کیے بلکہ انہیں ہمارے شانہ بشانہ تمام ادبی، کاروباری، تعلیمی اور تقافتی پروگرامز میں خود شامل ہو کر اپنے ہاتھوں سے پیش بھی کیا۔
محترم جناب محمد مختار علی صاحب کی شخصیت کے مختلف پہلو ہمارے ہمسفر دوستوں پر عیاں ہوئے۔ محترم جناب محمد مختار علی صاحب نہ صرف ایک بہت اچھے کیلی گرافر ہیں، بلکہ اتنے ہی اچھے شاعر بھی ہیں، میں ان کے لیے اکثر کہتا ہوں کہ یہ اندر تک شاعر ہیں اور جب یہ بولتے ہیں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ کتنا قد آوور شاعر بول رہا ہے۔ ان کی شاعری اور ان کی کیلی گرافی کا جادو تو ہم پر پہلے چل چکا تھا۔ مگر یہ بہت خوبصورت گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ گذشتہ چند دنوں میں ان کے ساتھ کچھ لمبی کچھ مختصر مسافتوں کا اتفاق ہوا تو ان سے جو غزلیں سنیں ان کا طلسم ابھی تک قائم ہے۔ جہاں تک علم و ادب اور خطاطی کی بات ہے انہوں نے اپنے آپ کو خوب منوایا ہے۔ اور اگر علم و ادب اور خطاطی وغیرہ سے ہٹ کر بھی بات کریں تو بھی ان کی شخصیت ایسی ہے کے ان کے ساتھیوں کو کبھی بوریت کا احساس نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی محفل میں سماں باندھنا ان سے سیکھا جا سکتا ہے۔
نہ سہی شاعری ، پیغمبری ، مختارؔ مگر
کون ہے جو مرے اِلہام سے انکاری ہو
وقارِ پاکستان کی جن پہلی 10 شخصیات کو محترم جناب محمد مختار علی صاحب کے فن پارے بطور تحفہ پیش کیے گئے انہیں ہم نے ایک خوبصورت وال آف آنر میں شامل کیا ہے ۔ ان شخصیات میں جناب محمد شعیب خان نیازی، چیئرمین، نیازی گروپ آف کمپیز، سید بابر زیدی، یونیک گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز، جناب ، ابرار خان نیازی، سی ای او نیازی گروپ آف کمپنیز، محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل،چیئر پرسن، ادب سرائے انٹرنیشل، جناب باقر بلال حسین، سی ای او، سوشو آن، ڈاکٹر سلطان محمود،ایم ڈی، ایکو کیئر، جناب سہیل رضا ڈوڈھی، سیکریٹری پی ایچ ایم اے، عبد الرشید اعوان، مینجر فنانس، فینکس آرموور، جناب محمد ذولقرنین مغل، ڈائیریکٹر جرنل، ایکمے گروپ اور میاں وقارلاسلام، پرنسپل کنسلٹینٹ، مارول سسٹم اینڈ فاؤنڈر وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ شامل ہیں۔
وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ کی طرف سے ہم تمام معاونین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے لیے ادبی، کاروباری اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا اور ہر طرح سے ہمیں سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ مہمانوں کے بغیرکسی بھی تقریب کا کوئی مطلب نہیں رہتا، ہم تمام مہمانوں اور شرکاء کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے محتلف پروگرامز میں شرکت کی، بھرپور تعاون کیا اور علم و ادب اور ثقافت سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
مرے سخن پہ تو دا دِسخن نہیں دیتا
تری طرف میرا قرضِ ہنر نکلتا ہے
جناب محمد مختار علی صاحب شاعر:
انشاءاللہ زندگی رہی تو محبتیں بھی رہیں گی اور صحت رہی تو محبتوں کا سفر بھی جاری رہے گا۔
دعا گو میاں وقارالاسلام