ادب دوست شخصیت کے نام
تحریر: میاں وقارالاسلام
 
“علم” و “ادب” یا علم و ادب یہ دونوں الفاظ اکثر ایک ساتھ استعمال ہوتے نظرآتے ہیں۔ علم اپنی جگہ پر بہت اہم ہے مگر ادب علم کی خوبصورتی کو اور بڑھا دیتا ہے۔ یوں تو بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ اُٹھنے، بیٹھے کا اتفاق ہوتا رہا ہے مگر علم کے ساتھ ادب کی آمیزش صرف وہیں نظر آتی ہے جہاں کسی ادب دوست شخصیت سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ علم اور ادب کی آمیزیش کسی بھی محفل میں سماں باندھ دیتی ہے، اور پھر علم بھی حقیقی ہو اور شخصیت بھی ادب شناس ہو تو باتوں کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
 
ایسی ہی ایک ادب دوست شخصیت کا نام ہے، محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب جو کہ یونیک سکول سسٹم کے چئیرمین ہیں۔ محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب سے ادب کے حوالے سے مختصر ملاقاتیں تو پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اور مادرِ دبستانِ لاہور ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ جو کہ ادب سرائے انٹرنیشل کی چئیر پرسن ہیں ان کی نئی کتابیں محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب کی خدمت میں پیش کی جاتی رہیں ہے مگر ادب کے حوالے سے کبھی ان سے تفصیلی گفتگو کا اتفاق نہیں ہو سکا۔
 
محترم جناب ابرار خان نیازی صاحب جو کہ یونیک سکول سسٹم کے سی ای او ہیں۔ جب ان کی نظر سے ڈاکٹر شہناز مزمل کی نئی کتاب نورِ فرقان (منظوم مفہوم) گزری تو انہوں نے نہ صرف اس کاوش کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بلکہ اس کتاب کو مختلف پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا بھی اظہار کیا۔ بلکہ یوں کہیے کہ نہ صرف تعاون کا اظہار کیا بلکہ اپنے الفاظ کو عملی اقدام کی طرف بھی بڑھایا۔ اور اسی سلسلے میں وقارِ پاکستان (لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ) اور ادب سرائے انٹرنیشنل کی ٹیم نے محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔
 
میاں وقارالاسلام ، فاؤنڈر وقارِ پاکستان( لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ ) نے ادب سرائے انٹرنیشل کی طرف سے نورِ فرقان (منظوم مفہوم) کی 10 جلدیں پیش کی اور اس کے ساتھ بیسٹ لائف نوٹس حصہ اول کی کاپی بھی پیش کی۔اس خصوصی ملاقات میں ڈاکٹر شہناز مزمل کی ادبی خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان کے کام کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
 
محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب نے یونیک سکول سسٹم کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی معلومات بھی فراہم کی اور ادارے کی ادب دوستی کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب کی ادب دوستی اور تعلیمی خدمات کی بھرپور پزیرائی کی اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
 
محترم جناب عبیدالرحمن صاحب، محترم جناب احمد عبید صاحب اور محترمہ فاخرہ پروین صاحبہ نے بھی بطور لیٹریری ممبرز ادب سرائے انٹرنیشنل اور بطور ایکٹیو ممبرز وقارِ پاکستان (لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ) تقریب میں حصہ لیا، بہت سے اہم سولات بھی کیے اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ شرکاء کی دلچسپی اپنے عروج پر تھی اور وقت کی کمی کی وجہ سے اس ملاقات کو محدود کرنا پڑا۔
 
میاں وقارالاسلام ، فاؤنڈر وقارِپاکستان (لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ) نے اپنی اور ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ، چئیرپرسن ادب سرائے انٹرنیشنل کی طرف سے محترم جناب سید بابر ریحان زیدی صاحب کے قیمتی وقت اور ان کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔