عنوان: ثقافت کا امین
تحریر: میاں وقارالاسلام
 
جب ہم اپنے ملک سے باہر ہوتے ہیں تو ہم اپنے ملک کی ثقافت کے امین ہوتے ہیں، پاکستان کے ہر صوبے کا اپنا کلچرہے اور ہر صوبے کا کلچر پاکستان کا کلچر ہے۔ وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ کی روائیت رہی ہے کہ ہم کوشش کرتے رہتے ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کے امین بن سکیں۔ وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ کے وائس پریذیڈینٹ (سعودی عرب) جناب محمد امین مہر، چئیر مین ، امیزنگ ورلڈ الائنس انٹرنیشل ٹریڈ پرائیوٹ لمٹیڈ (سعودی عرب)کے پاکستان وزٹ پر ان کی مختلف کارپوریٹ اور لٹریری فورمز کے ساتھ میٹنگز کا اہتمام کیا گیا اور تعارفی سیشنز بھی کیے گئے۔ پاکستان اور خاص طور پر ملتان میں انویسٹمنٹ آپرچونیٹیز پر تفصیلی سیشنز ہوئے۔ امریکہ سے اظہر شاہ بخاری ، چئیر مین ، کمبائین گروپ نے بھی خصوصی شرکت اور مختلف پروگرام میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ جناب وقارِ احمد ، پرنسپل کاروٹ سسٹم ملتان، سے خصوصی ملاقات کی گئی جس میں انہوں نے وزیراعظم کا خصوصی منصوبہ “ہنر سب کے لیے ” پر تفصیلات بیان کی اور اس حوالے سے حکومتی کی کارکردگی اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ لاہور سے یونیک انٹرنیشنل ایجوکیشنل سروسیز کی پوری ٹیم نے بھی پراجیکٹ ڈائیریکٹر جناب افتخار احمد صاحب کی سربراہی میں شرکت کی اور اپنے موجودہ اور مستقبل کے پلانز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ الفلاح ڈیفینس سٹی ملتان کے سی ای او جناب راشد علی صاحب کی طرف سے مہمانوں کو ان کے پراجیکٹس کی تمام اہم لوکیشنز کا وزٹ کروایا گیا اور ملتان میں بہترین انویسٹمنٹ آپرچونیٹیز کے حوالے سے تمام آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ جناب محمد ذولقرنین مغل، ڈائیریکٹر جرنل، ایکمے گروپ ملتان کی طرف سے ملتانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مہمانوں کو ملتانی اجرک پیش کی گئی۔ جناب محمد مختیار علی، مینیجنگ ڈائیریکٹر، کیلی گرافر آن لائن کی تخلیقی کاوش کا بہترین نمونہ جس میں جناب محمد امین مہر، چئیر مین ، امیزنگ ورلڈ الائنس انٹرنیشل ٹریڈ پرائیوٹ لمٹیڈ (سعودی عرب) کے نام کی کیلی گرافی اور پینٹنگ شامل تھی اسے بھی تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔ میاں وقارالاسلام ، پرنسپل کنسلٹینٹ مارول سسٹم اور فاؤنڈر وقارِ پاکستان لیٹریری ریسرچ کلاؤڈ تمام مہمانوں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔