پریس ریلیز
تقریب ِ رونمائی : سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سینٹر
3/3/2019
سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سینٹر ، 444 /اے 7 غوثِ اعظم روڈ، ملتان  نشتر  میڈیکل یونیورسٹی سے چند منٹ کے فاصلے پر ہے اور یہ علاقہ ساؤتھ پنجاب میں ہیلتھ ایکٹیویٹیرز  کے حب کے طور پر جانا جاتا ہے  کی افتتاحی تقریب کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر جناب اظہر جاوید  صاحب کی سرپرستی اور ڈاکٹر محمد کبیر صاحب کی سربراہی میں کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت جناب رؤف اشرف صاحب ، سی ای او،ڈریم ہیلتھ اینڈ بیوٹی انکارپوریشن نے کی جنہوں نے افتتاحی  فیتہ کاٹ کر پاکستان میں اپنی نوعیت کے واحد اور منفرد سنٹر کا باقاعدہ آغاز کیا۔  سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب میاں واجد نواز معید تمام امور میں پیش پیش رہے اور مہمانوں کے خوش آمددید کہا اور ان کی تشریف آوری پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
جناب ڈاکٹر محمد کبیر  نے سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر ملتان کے خاص مہمانوں، ایگزیکٹیو باڈی، معاون عملہ اور دیگر حاضرین کا تفصیلی تعارف کروایا۔
سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر ملتان کے ایگزیکٹیو ممبرز میں جناب ڈاکٹر عمران حیدر صاحب، جناب ڈاکٹر فہد عثمان صاحب ، جناب ڈاکٹر عمران شریف صاحب ، جناب ڈاکٹر مبشر ظفر خان صاحب ، جناب ڈاکٹر غلام محی الدین صاحب اور جناب ڈاکٹر اویس صاحب شامل ہوئے۔ پراجیکٹ منیجر محترمہ ثمر عناب صاحبہ،  کنسلٹینٹ ائینڈ ایڈوائزرز  جناب میاں وقارالاسلام صاحب پرنسپل کنسلٹینٹ، مارول سسٹم اور دیگر اہم مہمانوں میں جناب  ڈاکٹر مظاہرصاحب، جناب ڈاکٹر اسلم صاحب اورجناب  ڈاکٹر خضر حیات صاحب، محترمہ ڈاکڑ زیب النساء صاحبہ ،محترمہ ڈاکٹر شمائلہ صاحبہ اور محترمہ ڈاکٹر سعدیہ صاحبہ بھی تقریب میں شامل ہوئے۔
تقریب میں ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے طلبہ اور طالبات نے بھی شرکت کی جن میں محترمہ ثنا  اقبال صاحبہ، محترمہ ماریہ کنول صاحبہ، محترمہ نبرس رحمان صاحبہ، محترمہ ثنا  خان صاحبہ اور محترم زوہیب حسن صاحب شامل تھے۔ طلبہ اور طالبات نے نہ صرف تقریب میں بھرپور شرکت کی بلکہ تقریب کے انتظامی امور خاص طور پر ڈیکوریشن اور آرٹ ورک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقریب کو خوبصورت  اور یادگار بنانےمیں اہم کردار ادا کیا۔ تمام مہمانوں کی طرف سے ان کے کام کو خوب پزیرائی اور داد ملی!
مہمانِ خصوصی نے ڈاکٹر  محمد کبیر اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کی تعریف کی اور ان کے کام کو بہت سراہا جن کی کوششوں کی وجہ سے ادارے کا آغاز ممکن ہوا۔
تمام حاضرین کے تعارف کے بعد تقریب کے سلسلے کو آگے بڑھایا گیا اور کیک کٹنگ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر جناب اظہر جاوید  صاحب ،  صدر جناب رؤف اشرف صاحب ، سی ای او، ڈریم ہیلتھ  اینڈ بیوٹی انکارپوریشن اور ڈاکٹر محمد کبیر کو دعوت دی گئی۔ سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر ملتان اور اس کی ٹیم کی  کامیابی اور خیر وبرکت کے لیے باقاعدہ دعا  کروائی  گئی۔کیک کٹننگ کے بعد اوپن گراونڈ میں سپیشل  ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ڈنر سے فری ہونے کے بعد سٹیم سیلز کا بھرپور تعارفی سیشن ہوا۔ صدر محفل جناب رؤف اشرف صاحب ، سی ای او،  ڈریم ہیلتھ اینڈ بیوٹی انکارپوریشن نے انتہائی خوبصورت اور دلچسپ انداز میں اس سیشن کو آگے بڑھایا جس میں سٹیم سیلز کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور بین الاقوامی سطح پر اس پر ہونے والی جدید ریسرچ پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیم سیل کسی بھی جسم کے ابتدائی خلیے ہیں جو کئی قسم کے ہوتے ہیں،یہ خلیے اپنے اندر مختلف صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیم خلیے فوری اپنی ہیت بدل دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،ایک اندازے کے مطابق یہ خلیے انسانی جسم کے تقریباً 200 مختلف خلیوں میں سے کسی بھی قسم کے خلیے میں تبدیل ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ خلیے از خود اپنی نقل تیار کرسکتے ہیں یعنی ہوتے ہیں۔ یہ خلیے کسی بھی جاندار کے جسم میں مسلسل تقسیم ہوکر نئے خلیے بناتے رہتے ہیں۔
عمر کے ساتھ ساتھ ان اسٹیم سیلس کی تعداد اور حرکا ت میں کمی ہو جا تی ہے مگر ہمارے جسم کے کچھ حصے ایسے ہیں جہا ں اسٹیم سیلس کی تعداد ہمیشہ رہتی ہے ۔ ان جگہوں میں بون میرو، خون، ایڈپوز ٹشو وغیرہ شامل ہیں۔ڈاکٹرز ان جگہوں سے ا سٹیم سیلس کو جمع کرتے ہیں اور ان کو وہاں پہنچاتے ہیں جہاں انہیں اس ٹشو یا اعضٰا کو ٹھیک یا بہتر کرنا ہوتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں خراب یا تباہ خلیوں کو نئے صحت مند خلیوں سے بدل دیا جاتا ہے۔ اس تھراپی کی مدد سے شگر کے مریضوں کا لبلبہ دوبارہ صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔
ہمارے جسم میں کچھ سیلز ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کو ہمارے جسم سے نکال کر لیبارٹری میں ایک خاص عمل سے گزار کر دوبارہ جسم کے جس حصے میں انجیکٹ کیا جائے تو جسم کے اسی حصے جیسے نئے سیل بننے لگیں گے اور اگر اس حصے میں کوئی  خرابی ہے تو اس کو درست کردیں گے۔ اب اگر کسی مریض کا جگر تباہ ہوچکا ہے تو ڈاکٹر بیمار کے جسم کے کسی ْحصے مثلا” کولہے سے کچھ چربی یا پٹھوں کے سیلز نکال کر ان پر لیباٹری  میں ایک خاص عمل کر کے ان سیلز کو مریض کے جگر میں انجیکٹ کردےگا۔ جہاں یہ سیلز جگر کے نئےخلیات بنانا شروع کردیں گے اور کچھ ہی عرصے میں تباہ شدہ جگر کو صحت مند کردیں گے۔ یہی عمل بیمار جوڑ یا ہڈی، گردے، لبلبے، جسم کی کھال، پٹھوں، اعصاب اور بالوں پر بھی ہوسکتا ہے۔
مہمانوں نے سٹیم سیلز کے مختلف موضوعات پر انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور  سوال اور جواب کا سلسلہ جاری رکھا ۔ جناب ڈاکٹرمحمد کبیرصاحب، جناب ڈاکٹر عمران حیدر صاحب اور جناب  ڈاکٹر مظاہرصاحب نے بھی اس سیشن میں حصہ ڈالا۔
جناب ڈاکٹرمحمد کبیرصاحب نے بتایا یہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کے ذریعے علاج پہلے سے ہی کیا جارہا ہے۔ تاہم  پاکستان میں سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سینٹر  ملتان کے پلیٹ فارم سے اس تھراپی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج یہ وقت سٹیم سیل تھراپی کا ہی ہے ۔ سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سینٹر  ملتان  میں آسٹیو آرتھرائٹس ، روماٹوئڈ آرتھرائٹس , گھٹنے، جوڑوں، اور کمر درد کے اسٹیم سیلس ٹریٹمنٹ کے لیئے تمام جدید ترین آلات اور لیبارٹری، اور فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی سہولت مو جود ہے۔
تقریب اتنی دلچسپ رہی کے وقت گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر ملتان  کی پوری ٹیم نے  اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے تمام ممکن فوائد عوام تک پہچانے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ مہمان ابھی مزید جاننے کی دلچسپی رکھتے تھے مگر وقت کی کمی کی وجہ سے تقریب کا اختتام تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کر کے سکائی ریج سٹیم سیلز ریجنریٹیو سنٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب میاں واجد نواز معیدکے اختتامی الفاظ کے ساتھ کیا گیا۔
کوور سٹوری: میاں وقارالاسلام، پرنسپل کنسلٹینٹ ، مارول سسٹم