نیازی گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین شعب خان نیازی اور سی ای او ابرار خان نیازی، سولر ٹیک کے ڈائریکٹر کرنل شفعی سلیم نیازی، نیازی ایکسپریس کے سی ای او اعظم خان نیازی، نیازی ایکسپریس 99 کے سی ای او بجاش خان نیازی، ایچ کے این بس سروس کے سی ای او حمزہ خان نیازی، نیازی گروپ کے ڈائریکٹر آپریشنز اور مارول سسٹم کے پرنسپل کنسلٹینٹ میاں وقارالاسلام اور دیگر عہدے داران کی طرف سے کارڈک سرجن ڈاکٹر عطاءاللہ خان کو ان کی کامیابیوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بھر پور خراج تحسین، جن کی وجہ سے پاکستان نے دل کی سرجری میں ایک سنگ میل اور عبور کر لیا ہے۔ بہت جلد پاکستان میں جدید ترین کارڈک سرجری متعارف کروائی جا رھی ھے۔
دنیا بھر سے منتخب 25افراد ڈاکٹر عطاءاللہ خان واحد پاکستانی ہیں جن کو نیو لیڈر شپ ان ینگ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا جس کے بعد انہوں نے سینٹ آنہ یونیورسٹی میں اٹھارہ ماہ کا ڈپلومہ حاصل کیا اس ڈپلامہ کو حاصل کرنے کے لیے یوروپین ایسوسی ایشن آف کارڈیوتھاسک سرجری )EACTS کی سکالرشپ سے نوازا گیا، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز ھے۔
ماہر کارڈیک سرجن ڈاکٹر عطاءاللہ خان نیازی انشاءاللہ عنقریب پاکستان میں جدید کارڈیک سرجری کو متعارف کروانے جا رہے ہیں اس جدید ترین پروسیجر میں کم سے کم سرجری کی جائے گی اور مریض کو کم سے کم اخراجات میں، کم درد کا سامنا کرتے ہوئے، ہسپتال سے بہت جلد ڈیسچارج کر دیا جائے گا۔

اس کامیاب سرجری کو کرنے کے لیے انہوں نے اٹھارہ ماہ یورپ کے محتلف ممالک اٹلی،جرمنی، آسٹریا،و دیگر میںگزارے اور وہاں موجود مشہور ومعروف پروفیسرز کی نگرانی میں اس سرجری کی ٹریننگ حاصل کی۔

‏انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ھے کہ ان کے ساتھ کام کرکے ان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اب اسی تجربے کو لے کر بہت جلد شالیمار ہسپتال میں اس سرجری کو پہلی مرتبہ متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

‏انہوں نے مزید کہا کہ اس سرجری کو متعارف کروانے کے لیے پچاس فیصد مشینری پہلے سے موجود ہے اورباقی پچاس فیصد حکومتی سطح پر اور پرائیویٹ سطح پر لوگوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔
ڈاکٹر عطاء اللہ خان نیازی نے مزید وضاحت کرتےبہوئے بتایا کہ باہر کے ممالک میں کارڈیک سرجری کی اوسط عمر ستر سے اسی سال تک ہے جبکہ ہمارے ملک میں پچاس سال تک کی اوسط عمر ہے اس کی وجہ ان لوگوں کی ایکسر سائز ،کھانے کا ٹائم ٹیبل،درمیانی غذا اور تازہ پھل ہیں جس کو روٹین کے ساتھ کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاںاس قسم کارجحان نہیں پایا جاتا۔
ڈاکٹر عطاء اللہ خان نیازی واحد پاکستانی ہیں جن کو نیو لیڈر شپ ان ینگ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت ان پچیس افراد میں منتخب کیا گیا جو اس پروگرام کا حصہ تھے اس سے پہلے یہ اعزاز کسی پاکستانی کو حاصل نہ ہو سکا۔
نیازی گروپ آف کمپنیز کے تمام ممبرز، سسٹر کنسرنز اور ایسوسی ایٹس کی طرف سے ڈاکٹر عطاء اللہ خان نیازی کو خصوصی مبارکباد اور مزید کامیابیوں کے حصول کے لیئے نیک تمنائیں اللہ انہیں پاکستان کا مزید نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔