[urdu]
سوال نمبر1۔ ابتداءمیں آپ اپنے بارے میں تفصیل سے بتائیں کہ شہناز مزمل کون ہے؟
سوال نمبر2۔ آپ کو کب ادراک ہوا کہ آپ کے اندر ایک خوبصورت شاعرہ پوشیدہ ہے؟
سوال نمبر3۔ کیا آپ سے پہلے بھی آپ کے خاندان میں کوئی شاعر تھا ادبی حوالے سے گھر کا ماحول کیسا تھا؟
سوال نمبر4۔ کیا شاعری کو صرف تنہائی میں ہی تخلیق کیا جاسکتا ہے؟
سوال نمبر5۔ کیاآپ شاعری میں وعظ، نظریات اور فلسفے کی آمیزش کی حامی ہیں؟
سوال نمبر6۔ شاعری کیسے آتی ہے اور کیسے پھر وہ صفحے تک جاتی ہے؟
سوال نمبر7۔ شاعروں کو چاند محبوب ہوتاہے، آپ کو چاند کیسا لگتاہے؟
سوال نمبر8۔ کیا آپ کو وہ شعر یاد ہے جوآپ کی پہچان بنا؟
سوال نمبر9۔ آپ نے شاعری کی کون کون سی صنف میں لکھا؟
سوال نمبر10۔ آپ کو ذاتی طور پر کیسی شاعری پسند ہے؟
سوال نمبر11۔ کیا آپ مشاعروں کو اصل روحِ ادب سمجھتی ہیں؟
سوال نمبر12۔ کیا موجودہ غزل جدید مسائل کا احاطہ کر رہی ہے؟
سوال نمبر13۔ کیا آپ کلاسیکل غزل کی حامی ہیں© یا پھر جدید غزل کی ؟
سوال نمبر14۔ آپ کے نزدیک غزل کہنا زیادہ مشکل ہے یا نظم تراشنے کا ہنر گراں بار ہے؟
سوال نمبر15۔ آپ کتنی بار غیرملکی مشاعروں میں گئی ہیں؟
سوال نمبر16۔ غیرملکی اور پاکستان کے مشاعروں میں کیا فرق ہے؟
سوال نمبر17۔ پاکستان کاکوئی ایک ایسا شاعر ،جو آپ کو بہت پیارا لگتا ہو ؟
سوال نمبر18۔ اس وقت ملک غیر میں کون کون سے اردو شعراءاکرام ہیں، جن کا کلام آپ کو اچھا لگتا ہے؟
شہناز مزمل ایک طالب علم جسے سیکھنے اور تحقیق کرنے کا شوق برگ آوارہ کی طرح اڑائے لئے پھرتا ہے.اور تشنگی ءعلم ہے کے بڑھتی ہی چلی جاتی ہے.ہے اور وہ پکار اٹھتی ہے اپنی تلاش کرتے زمانہ گزر گیا میں کون ہوں میں کس لئے دنیا میں آ گئی مجھ کو شعور ذات نے حیران کر دیا دوڑا رہا ہے مجھ کو مرا ذوق آگہی
کم عمری میں شادی کی وجہ سے ہی سفر ذرا رک گیا مگر قدرت کی عطا کردہ دو بیٹیوں کی پیدائش اور انکی بنیادی تعلیم تربیت کے بعد زیر سفر کے تعاون سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا اور آج تک جاری ہے وہ کہتی ہیں راہ میں اپنی چراغ رہگزر بے کار تھا رک ہی جانا تھا تو پھر سارا سفر بےکارتھا۔
1987 میں ادب سرائے انٹر نیشنل کے نام سے ایک ادبی تنظیم کی بنا درکھی ہر ماہ سوموارثانی کو ادبی نست کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے ہم عبارت سمجھ کر ادا کرتے ہیں28سالوں میں اسکی کوئی نشست قضا نہیں ہوئی
1984 میں لائبریری انفارمیشن سا ئنس میں ماسٹرز کیا پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے گورنمنٹ جاب کا آغاز کیا 1991 میں ہو میو پیتھک میڑی کا 4 سالہ کورس کرکے ڈگری حاصل کئے 1992 میں نیدرلینڈز سے سائنٹفک مینجمینٹ کی تعلیم حاصل کی اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔
2006 میں بہاولپور یونیورسٹی کی ایم اے کی طالبہ صدف رانی نے شہناز مزمل شخصیت اور فن کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ایم اے کی ڑگری حاصل کی 2015 میں سمن آباد کالج کی طالبہ میرے سفر نامے دوستی کا سفر پر مقالہ لکھ رہی ہے پنجاب یو نیورسٹی کی ایک طالبہ میری شاعری پر مقالہ لکھ رہی ہے حنا نعمان نے شہناز مزمل کی ادبی خرما ت کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ منہاج یونیورسٹی مہ جمع کروا د یا ہے اکرم خاور کوئٹہ یونیورسٹی سے میرے ادبی کام پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
سوال نمبر2.جب میں کلاس 4 میں تھی تو آپی پرنسپل کی Farewel پر انگریزی میں ایک نظم لکھی جس نے مرے اندرچھپی ہو ئے شاعرہ کو باہر نکالا.نظم پیش خدمت ہے :
We see you off With grief and sorrow Just like a dove Other will follow But your deeds in question Will thrill in heart May God bless u Till existence last
ثنا خاور سفرنامے پر ایم اے کا مقالہ اور مقرس ستار پنجاب یونیورسٹی سے مقالہ لکھ رہی ہیں
سوال نمبر.3 والد محترم حشر بدایونی شاعر افسانہ نگار کیانی کار تھے ادبی دنیا انڈیا کے ایڈیٹر تھے دادی اماں پھوپی جان اور امی جان کو بھی شاعری سے شغف تھا گھر میں بھی ادبی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا.اوڑھنا بچھونا کاغذ قلم کتاب.خالصتا ادبی ماحول تھا۔
سوال نمبر4 کوئی ضروری نہیںمطالعے اور مشاعرے کے ساتھ خیال پنپتا رہتا ہے اوہ جب پختہ ہو کر کوئی شکل اختیار کر لیتا ہے تو صفحہ قرطاس پہ بکھر جاتاہے ا س میں تنہائی کوئی خاص کرار آرا نہیں کرتی۔
سوال نمبر5 میں شاعری کسی مخصوص طرز فکر کو سامنے رکھ کر نہیں کرتی.میری شاعری آمد ہے جو بھی خیال جنم لے رہا ہوتا ہے وہ جس بھی شکل میں سامنے آجائے ۔اد مہ فلسفہ بھی ہو سکتا وعظ کی صورت میں بھی ہو سکتاہے غم جاناںغم دوراں غم ہجراں سب کی آمیزش ہو سکتی ہے۔
میری شاعری آورد تو ہے نہیں کہ کوشش سے تخلیق ہوکافی عرصے سے کوئی فکر یا خیال دماغ میں کلبلا رہا ہوتا ہے مشاہدے کی آنکھ اگر خیال سے ملتے جلتے کسی منظر نامے کو دیکھتی ہے تو نظم یا غزل کہانی یا کالم کی شکل میں ضبط تحریر میں آجائے ہے۔
سوال نمبر6
سوال نمبر7 چاند فطرت کا حسن ہے شاعر فطرت سے متاثر ہوتا ہے اور چاند ایک خوبصورت استعارہ ہے.میں نے بھی اسے مختلف انداز میں استعمال کیا ہے جیسے میں چنار اور جنگل رات بھر اکیلے تھے چاند کے سلگنے کا بھید لینے ٹھر ے تھے۔
یا یہ شعر
سناٹا مری روح میں در آتا ہے جس شب
پھر چاند مرے زخم کا مر ہم نہیں ہوتا
سوال نمبر8 کئی اشعار ہیں دو شعر نذر قارئین
خالی نظروں سے مجھے دیکھا کہا کچھ بھی نہیں
کیا ہوا ایسا کہ کہنے کو رہا کچھ بھی نہیں
درد ہے عشق کی معراج تو ڈرنا کیسا
آبلے پھوڑ کے رفتار سفر دیکھتے ہیں
سوال نمبر9 حمد نعت منقبت نوحہ رباعیات قطعات غزل پابند نظم نظم معرا آزاد نظم ہائیکو
سوال نمبر10 تصوف عشق حقیقی
سوال نمبر11 مشاعروں میں ایک دو غزلیں سننے یا پڑھنے سے کسی کے ادبی مقام کا تعین نہیں کیا جاسکتا
سوال نمبر12 کسی حد تک
April 28
سوال نمبر12 بہت اچھی شاعری کی چار ہی ہے مسائل ہر دور میں موجود رہے ہیں اور ادب ان کے ساتھ ہی تخلیق ہوتا رہا ہے حساس ذہن اسکا احاطہ پہلے بھی کرتے رہے ادر آج بھی ان پر لکھا تو چاہا ہے،اصل بات ان کا حل تلاش کرنا ہے۔
سوال نمبر13 کلاسیکی شاعری کا اپنا مزہ ہے اور جدید ضاعری کا اپنا رنگ.دونوں کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے مگرشرط یہ ہے کہ لکھنے والا زابل طرز شاعر ہو۔
14 مجھے تو غزل اور نظم دونوں لکھنے میں مزہ آتا یہ الگ بات ہے کبھی زیادہ رجحان غزل کی طرف ہو جاتا ہے اور کبھی نظم زیادہ لکی جاتی ہے
سوال نمبر15 الحمد للہ بارہا مواقع ملے
سوال نمبر16غیر ملکی مشاعروں کے سامعین بہت اچھے ہوتے ہیں،شاعری کو سمجھتے ہیں،پزیرائی ملتی ہے
سوال نمبر17ادا جعفری میری پسندیدہ شاعرہ ہیں طفیل ہوشیارپوری بیت معصوم اور نیک انسان اور عظیم شاعرتھے۔ جو واقعی شاعر ہیںسبھی اچھا کہہ رہے ہیں۔
اب تک میری 28 کتابیں ضائع چکی ہیں کلیات کی 4 جلدیں تکمیل کے آخری مراحل میں شعری مجموعے
پیام نو
جرات اظہار
جذب حروف
عکس دیوار پہ تصویر
میرے خواب ادھورے ہیں
موم کے سائبان
عشق تماشا
قرض وفا
جادہ عرفاں
نور کل
بعد تیرے
عشق سمندر
کھلتی کلیاں مہکے پھول
عشق کل
مندر جہ بالا کتب شاعری کی ہیں
باقی ریسرچ ورک سفرنامہ ودیگر،بہت سے ایوارڈز
سوال نمبر19۔ اپنے ادبی سفر کی بابت آپ کے احساسات کیا ہیں؟
سوال نمبر20۔ کتنا کردار ادا کیا آپ کی شاعری نے آپ کے شہناز مزمل ہونے میں ؟
سوال نمبر21۔ کیاموجودہ ادب قاری کی ضرورت پوری کر رہا ہے؟
سوال نمبر22۔ آپ ادبی روایات میں تجربے کو کس حد تک اہمیت دیتی ہیں؟
سوال نمبر23۔ آپ کے خیال میں نقاد کا کیا کردار ہے؟
سوال نمبر24۔ آپ اپنا ادبی استاد کسے مانتی ہیں؟
سوال نمبر25۔ شاعر بھی تو شاعروں کی شہادت دیتے ہیں، آپ نے اب تک کتنے شاعروں کے شاعر ہونے کی شہادت دی ہے؟ اور وہ کہاں تک درست ثابت ہوئی؟
سوال نمبر26۔ پہلی کتاب کب شائع ہوئی اور اس پر آپ کے تاثرات کیا تھے؟ سوال نمبر27۔ آپ کی دیگر تصانیف ؟
سوال نمبر28۔ آپ کی ادبی سرگرمیاں آپ کی نجی زندگی پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہیں؟
سوال نمبر29۔ تخلیقی عمل میں آپ کسے زیادہ ترجیح دیتی ہیں، فطری صلاحیت کو یا مہارت کو ؟
سوال نمبر30۔ اپنی شاعری کےکچھ نمونےقارئین کے لیے عطا کیجیے؟
سوال نمبر31۔ جب لوگ آپ کی شاعری کی تعریف کرتے ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں؟
** کچھ سوال آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں **
سوال نمبر32۔ آپ کا پسندیدہ رشتہ کون سا ہے/ اورکیوں پسند ہے/ تفصیل سے بتائیں؟
سوال نمبر33۔ اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
سوال نمبر34۔ زیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
سوال نمبر35۔ اگر کوئی غلطی پر ہو اور مستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتاہے ؟
سوال نمبر36۔ کیا ناراض ہوتی ہیں، اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
سوال نمبر37۔ کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے؟
سوال نمبر38۔ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟
سوال نمبر39۔ آپ کو لباس کیسا پسند ہے؟ اور آپ کا پسندید? رنگ کون سا ہے ؟
سوال نمبر40۔ آپ کو موسم اور پھول کون سا پسند ہے؟
سوال نمبر41۔ آپ کو خوشبو کونسی پسند ہے؟
سوال نمبر42۔ آپ خوشی کا اظہار کیسے کر تی ہیں؟
سوال نمبر43۔ کیا آپ سالگرہ مناتی ہیں؟
سوال نمبر44۔ تقریبات میں جانا کس حد تک پسند ہے؟
سوال نمبر45۔ کیسے لوگوں سے ملنا پسند ہے؟ اور کیسے لوگ نا پسند ہیں؟
سوال نمبر46۔ کوئی ایسا واقعہ بتائیں جو آپکی زندگی میں بہت اہم ہو جیسے کوئی ناقابل فراموش یا ا±س واقعے سے آپ نے کچھ سیکھا ہو؟
سوال نمبر47۔ کیا آپ نے کبھی محبت بھی کی؟
سوال نمبر48۔ وہ کون سا لمحہ تھا جب خود پر فخر محسوس ہوا؟
سوال نمبر49۔ کون سے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
سوال نمبر50۔ آپ اپنی کا میابیوں کا کریڈٹ کس کو دیتی ہیں؟
سوال نمبر51۔ آپ کو اپنا کون سا تعارف زیادہ عزیز ہے؟
سوال نمبر52۔ آپ کا ستارہ کیا ہے، کیا ستاروں پریقین ہے؟ اگر ہے تو کتنا ہے؟
سوال نمبر53۔ آپ کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
سوال نمبر54۔ کون سی زبان سے محبت ہے اور کون سی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادبی سفر اور زندگی کا سفر ساتھ ساتھ چل رہا ہے،سفر کا شوق وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے،اور ادبی سفر بھی مجھے بھگائے لئے جارہاہے۔
سوال نمبر20 خالق نے تخلیق کیا والدین نے نام رکھا شہناز مزمل تو شہناز مزمل رہی وقت کاپہیہ گھومتا رہا آج جس مقام پہ ہوں اللہ کی عطا ہے میں تو اک ذرہء.ناتواں ہوں۔
سوال نمبر21 ادب زیادہ قاری کم ہو گئے ہیں۔
سوال نمبر22 ادبی روایات کی پیروی کرتے ہوئے نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں، تجربہ تو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔
سوال نمبر23 نقاد یو غیر جانبدار،تجربہ کار اور دانشور ہونا چاہئیے،تنقید براے تنقید نہ ہو۔
سوال نمبر24 اپنے والد محترم کو
سوال نمبر25میرے تجربے میں ایسی کوئی چیز شامل نہیں
سوال نمبر26 ..1987 میں 5 کتابیں اکٹھی منظر عام پہ آئیں.بیت خوشی ہوئی
سوال نمبر27اسکا جاب آخر میں
سوال نمبر28 بالکل بھی نہیں.االلہ نے ایسا بہترین،شیڈول بنوایا ہے کہ کوئی چیز کسی پر اثر آنا نہیں ہوتی
سوال نمبر29 پہلے فطری صلاحیت پھر مہارت
سوال نمبر31آخرمیں
طالب علم پر رب کی کرم فرمائی
سوال نمبر32 ماں باپ اور اولاد کا
سوال نمبر33 پہلے ماں اور شوہر سے اب بچوں سے
سوال نمبر34 نہ زیادہ بولتی ہوں نہ خاموش طبع
سوال نمبر35بحث میں الجھنا پسند نہیں،معاملہ رب کے سپرد کرکے خاموش ہو جاتی ہوں
سوال نمبر36کم ناراض ہوتی ہوں،اگر ہوں تو جلی ناراضگی ختم کرتی ہوں
سوال نمبر37جی
سوال نمبر39سب کچھ کھا لیتی ہوں.اب تیز مسالے نقصان پہنچاتے ہیں ان سے بچتی ہوں
سوال نمبر38
سوال نمبر39 پہلے ساڑھی اب شلوار قمیض آسمانی رنگ اچھا لگتا ہے
سوال نمبر40 موسم بہار گلاب موتیا جوہی
سوال 41نمبر بھینی اور دیر تک رہنے والی
سوال نمبر42 شکرانے کے نفل پڑھ کر
سوال نمبر43نہیں بچے اور احباب دعوں اور تحفوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں
سوال نمبر44 تقریب کی نوعیت پر منحصر ہے
سوال نمبر 45سب اللہ ک مخلوق ھ سب سے ملتی ہوں
سوال نمبر 46 والدین،رقیق حیات اور بھائیوں کی دائمی جرائی
سوال نمبر 47جی،محبت کی کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی اپنے اللہ سے رسول اللہ سے قرآن پاک سے وطن سے علم سے. والدین بہن بھائیوں بچوںبچوں سے انسانوں سے اللہ کی کائنات اور تخلیقات سے
سوال نمبر48فخر کے لمحات میں اللہ کا شکر ادا کیا
سوال نمبر49کسی کے کام آکر
سوال نمبر50اللہ کو
سوال نمبر51بطور انسان
سوال نمبر52برج حمل ستارہ شمس صرف اللہ پر یقین ہے
سوال نمبر54اردو پنجابی انگریزی .سرائیکی فرنچ سیکھی بھول گئی عربی زبان سیکھنے کا شوق ہے
پنجابی شاعری عشق دا دیوا نثری کتب کتابیات اقبال کتابیات مقالہ جات لائبریریوں کا شہر لا ھور فروغ مطالعہ کے بنیادی کردار
نماز بچوں کے لئے کہا نیا ں دوستی کا سفر سفرنامہ چندی گڑھ
[/urdu]