ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الراحمن قمبرانی کی لاہور میں مختلف کاروباری و ترقیاتی ادروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں۔
لاہور۔ یکم اگست، ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الراحمن قمبرانی کا لاہور میں مختلف کاروباری و ترقیاتی ادروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں ۔ لاہور میں گوادر بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسویسی ایشن کے زیرانتظام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گوادر میں بلڈرز اور ڈیولپرز کیلٸے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جی ڈی اے گراٶنڈ پر کام کرنے والے بلڈرز کی حوصلہ افزاٸی کریگی اور انکے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کیۓ جاٸیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اکثر بلڈرز کو اپنے پروجیکٹ آباد کرنے کیلٸے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت رہی ہے تاہم اب ان تمام مساٸل کو دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گوادرمیں اضافی سو میگاواٹ بجلی کیلے ایران کے ساتھ حال ہی میں معاہدہ طے ہوا ہے جو کہ وزیراعظم کے ہدایت کے مطابق منصوبے کو مختصر مدت میں مکمل کیا جاٸیگا۔ جبکہ گوادر کو نشنل گریڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور مذید ایک کول پاور پلانٹ بھی لگایا جاٸیگا۔ گوادر میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کیلٸے دو نٸے ڈیم شادی کور اور سوڈ ڈیم تعمیر کرکے شہر کے ساتھ بذریعے پاٸپ لاٸن منسلک کیے گٸے ہیں۔ جبکہ واٹر ڈیسیلنیشن پلانٹ پر کام جاری ہے۔ یونیورسٹی تعمیر کی جارہی ہے اور جی ڈی اے ہاٸیرسیکنڈری اسکول کیمبرج کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور تین سو بیڈ پر مشتمل پاک چاٸنا فرینڈشپ ہسپتال زیر تعمیر ہے جو کہ کراچی کے انڈس ہسپتال کے ساھ منسلک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے تحت پچیس سو ایکڑ اراضی مختص کیے گیے ہیں جس میں کاروباری لوگوں کیلٸے بے پناہ مراعات اور مالی مفادات شامل ہیں۔ گوادر اٸیر پورٹ پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو کہ اگلے سال مکمل ہوگا جس کی تکمیل سے یہاں تجارتی اورسیاحتی سرگرمیاں بڑھ جاٸنگی۔ کیونکہ گوادر قدرتی طور پر ایک سیاحتی مقام ہے جسے مذید ترقی دی جاٸیگی ۔ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے کے لاہور میں قیام کے دوران پیر کے روز چمبر آف کامرس کے وفد نے بھی الگ ملاقات کی اور گوادر کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی کی۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا اور جہاں پر ڈی جی، جی ڈی اے کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گٸی ۔