ثقافتی اور ادبی تقریب
گذشتہ روزبروز جمعہ 5 نومبر 2021 کو محمد ذوالقرنین مغل، ڈائیریکٹر جرنل، ایکمے انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی پروفیشنل، ملتان کی سربراہی میں ایک ثقافتی اور ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مقامی مہمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے بھی مہمانوں کو مدعو کیا گیا جن میں لاہور سے جناب میاں وقارالاسلام، پرنسپل کنسلٹینٹ مارول سسٹم، فاؤنڈر وقارِ پاکستان، میلسی سے چوہدری خالد محمود ایڈوکیٹ اور میاں فخرالاسلام ایڈوکیٹ ، ملتان ہی سے محمد مختار علی، مینیجنگ ڈائیریکٹر کیلی گرافرز آن لائن شامل تھے۔ ملتان سے ملک ہمایوں، ریل اسٹیٹ ڈیویلپر اوربی زی ڈیو اور سپیریئر کالج اینڈ یونیورسٹی ملتان سے پروفیسر فرحان رفیع اور لیو فاونڈیشن سے ساجد جمیل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نوجوان مہمانوں میں معظم ذوالقرنین،منعم ذوالقرنین, آدم مختار اورمعبر ذوالقرنین بھی تقریب کا حصہ رہے۔ اس تقریب میں مہمانوں نے اپنا اپنا تعارف کروایا، اور اپنی اپنی، ادبی، کاروباری اور سماجی خدمات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، اس کے علاوہ سماجی شعور ، قرآن کریم کی حکمت، نئی نسل کی فنون سے وابستگی ، مطالعے اور مکالمے کی اہمیت اور معاشرتی مسائل کے حل پر بے لاگ گفتگو بھی ہوئی۔ ساجد جمیل صاحب نے اپنی کامیاب زندگی کے محرکات اور تجربات بھی بیان کیئے اور افراد باہم معذوری کا ہماری سوسائٹی میں کردار اس حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ مہمانوں نے پروگرام میں گرم جوشی سے حصہ لیا اور سرائیکی موسیقی اور سرائیکی شاعری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ محمد مختار علی، مینیجنگ ڈائیریکٹر کیلی گرافرز آن لائن نے خطاطی اور شاعری کے محاسن پیش کئے اور کارپوریٹ سیکٹر کے معروف محقق، شاعر اورسماجی و ادبی تحریک” وقار پاکستان” کے بانی جناب وقار الالسلام اور میزبان محمد ذوالقرنین مغل کی گراں قدر خدمات پر انہیں ان کے ناموں کی خطاطی پر مشتمل فن پارے پیش کئے گئے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان موسیقار جناب حمزہ عارف جنجوعہ نے مشہور لوگ گیت سنا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔لذیذ ملتانی اور سعودی پکوانوں پر مشتمل ڈنراورحمزہ عارف جنجوعہ کے گٹار پر نغموں نے اس تقریب کو یادگار اور دل نواز بنا دیا۔ آخر میں مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور پروگرام کی حوصلہ افزائی اور تعریف بھی کی اور اس طرح کے پروگرامز کو جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔ پروگرام کے اختتام پر میزبانوں نے مہمانوں کی تشریف آوری اور ان کی بھرپور شراکت کا شکریہ ادا کیا۔
Mian Waqar2022-07-18T06:12:53+00:00
Share This Story, Choose Your Platform!